DMC کورنگی رین ایمرجنسی انتظامات : تعطیلات میں بھی نکاسی آب کی بہتری کے حوالے سے اقدامات

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی انتظامات تیزی کے ساتھ بلا تعطل جاری ہیں ہفتہ وار تعطیلات تعطیلات کے دورن شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں برساتی نالوں کی صفائی سمیت نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات جاری رہا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کے متعلقہ افسران و عملے اور دستیاب مشنریز کو آن روڈز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتا یا کہ شہر کراچی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ NDMAکی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے DMCکورنگی نے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی حدود میں قائم تمام بڑے اور چھوٹے برساتی نالوں کی جہاں صفائی کو یقینی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے وہیں انہوں نے کہاکہ نالوں کی صفائی میں برساتی نالوں میں سیوریج لائنسب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے برساتی نالوں کی افادیت کو قائم نہیں رکھا جاسکتا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے MDواٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں سے سیوریج لائنوں کو فوری منقطع کرکے اسے سیوریج لائنوں میں منتقل کریں تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ نالوں کی آفادیت کو قائم اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جا سکے۔

دریں اثناء وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمرعلی نے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کے معائنے کے لئے مختلف زونز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ نالوں کی صفائی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے انشا اللہ دوران برسات ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی پانی کے انخلاکو بروقت اور فوری یقینی بنا یا جاسکے گا سید احمر علی نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ دران برسات گھروں سے با ہر نہ نکلیں بجلی کے آلات اور کھمبوں کو ہاتھ نہ لگا ئیں حفاظتی اقدامات پر عمل کریں سید احمر علی نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ دوران برسات ضلع کورنگی کی حدود میں نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور یہاں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بناے کے انتظامات کئے جائیں تمام چاک پوائنٹس کو کھو ل دیا جائے تاکہ برساتی پانی با آسانی نکاسی ہوسکے اور علاقوں میں عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوںنے کہاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔افسران وملازمین اس پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی