ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران16 افراد کے نقصان سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 241 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی دورانیے میں 52 ہزار 193 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 86 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔
ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 2 ہزار 135 افراد کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 995 تک پہنچ گئی ہے۔