اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی۔
قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے اندرون ملک کرایہ 12ہزار روپے مقرر کیا تھا۔