ایرانی پارلیمنٹ کے مزید 7 ارکان کرونا کا شکار

Iranian Parliament

Iranian Parliament

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کے مزید سات ارکان کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران میں مزید ارکان پارلیمنٹ ایک ایسے وقت میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب دوسری طرف تہران کا کہنا ہے کہ ایران میں کرونا کی وبا دوبارہ پھیل رہی ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ارومیہ شہر سے پارلیمنٹ کے منتخب رکن وحید جلال زادہ کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جلال زادہ سنہ 2009ء سے 2013ء تک محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں آذر بائیجان صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کےترجمان محمد حسین فراہانی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں مزید 100 ارکان پارلیمنٹ کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے سات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

فارسی ویب سائٹ تابناک کے مطابق کرمان شہر کے رکن پارلیمنٹ محمد مہدی زاھدی کرونا کا شکار ہونے والے پہلے ایرانی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ زاھدی اس وقت زیرعلاج ہیں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ احمد امیر آبادی فراھانی بھی کرونا کا شکار ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔

کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے دیگر ارکان میں محمد طلا مظلوم، محمد موحد، حسین علی حاجی دلیجانی اور علی رضا ناصری کے ناموں سے تصدیق کی گئی ہے۔