سعودی عرب : کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 223327 اور اموات 2100 ہو گئیں

Saudi Arabia - Coronavirus

Saudi Arabia – Coronavirus

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کے 3183 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں کووِڈ-19 کے اب تک تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 223327 ہو گئی ہے۔

نئے کیسوں میں 364 کی دارالحکومت الریاض میں تشخیص ہوئی ہے۔الدمام میں 247 ، جدہ میں 246 اور الہفوف میں 196 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں پہلے سے کرونا وائرس کا شکار مزید 41 افراد وفات پاگئے ہیں۔ اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2100 ہوگئی ہے۔

کووِڈ-19 میں مبتلا مزید 3046 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 161096 ہوگئی ہے۔ 9 جولائی کوسعودی عرب میں کرونا وائرس کے 60131 فعال کیس تھے۔

خطے میں سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد قطر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق قطر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 101553 ہے۔

سعودی عرب جی سی سی کے رکن ممالک میں آبادی اور رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ملک ہے۔اس کی آبادی تین کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نفوس پرمشتمل ہے اور اس طرح اس کی آبادی جی سی سی کے دوسرے پانچ ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔