کراچی : بلدیہ کورنگی کا آئندہ ہفتے سے بیک وقت ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں متعدد ترقیاتی اسکیموں پر کاموں کا آغاز کیا جاریا ہے ترقیاتی اسکیموں پر ہنگامی بنیادوں پر منتخب نمائندوںو عوامی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں حتمی شکل دیا جارہا ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ لانڈھی، کورنگی میں جہاں گلیوں ،شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہا وہیں ناکارہ اور بوسیدہ پانی اور سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی اور نئی لائنوں کی تنصیب کو بھی یقینی بنا یا جائیگا آئندہ ہفتے سے لائنوں کی تبدیلی اور نئی لائنوں کی تنصیب کے کاموں کو شروع کیا جارہا ہے جس کے بعد علاقائی سطح پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور سیوریج سسٹم کے نظام کو کافی حد تک درست بنا لیا جائیگا۔
چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ پانی اور سیوریج کا نطام بلدیہ کورنگی کے زیت انتظام نہ ہونے کے باوجود ہم نے اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو فوری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضلع کورنگی کی حدود میں لاکھو ں فٹ ناکارہ اور بوسید ہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا یا اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ،دریں اثناء وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے لانڈھی اور کورنگی میں سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری اور آئندہ ہفتے بلدیہ کورنگی کے تحت شروع ہونے والے ترقیاتی اسکیموں کے جائزے کے حوالے سے لانڈھی کورنگی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور واٹر ائنڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی کورنگی میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی اپنے دستیاب محدود وسائل کو بروئے کار لاکر ترجیحی بنیادوں پر فوری حل طلب سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا آغاز آئندہ ہفتے سے کررہی ہے سید احمر علی نے کہاکہ ہم نے گزشتہ چار سال بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے گو کہ ہمارے پاس وسائل اور اختیار دستیاب ہی نہیں تھے مگر اس کے باوجود خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کو ہمیشہ مقدم سمجھتے ہوئے ہم نے اپنا فریضہ نیک نیتی اور ایماندری کے ساتھ انجام دیا ہے اور انشا اللہ ہمیشہ دیتے رہینگے۔