کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم وطن پہنچ گئے ، آب دیدہ آنکھوں والد کی قبر کی زیارت کی ،جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم کے ہمراہ جامعہ کی انتظامیہ ، طلبہ اساتذہ نے کراچی ائیرپورٹ پراشکبار آنکھوں استقبال کیا ،واضح رہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے مہتمم معروف ومشہور مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم کا20جون 2020 کوعارضہ قلب سے انتقال ہواتھا ، نماز جنازہ میں لاک ڈاؤن کے باوجودلاکھوں افراد نے شرکت کی اورجامعہ بنوریہ کے قبرستان میں تدفین کی تھی،مفتی محمد نعیمکے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم بیرون ملک کے سفر پر تھے جہاں وہ کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپس نہ آسکے تھے اور والد کے جنازے اور تدفین میں بھی کوششوں کے باوجود شرکت نہ کر سکے۔
تاہم گزشتہ شب کئی ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے سب سے پہلے والد(مفتی محمد نعیم) کی قبر کی اشکبار آنکھوں زیارت کی ان کے ہمراہ ان کے بڑے بھائی اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم، چاچا سعید اور قاری عبدالمنان ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری، مولانا اسماعیل دھلوی ،جے یوآئی کے مولانا راشدمحمود سومرو، مولانا غلام رسول،مولانا سیف اللہ ربانی،مولانا عبداللہ حنفی سمیت دیگر جامعہ کی انتظامیہ، طلبہ اساتذہ بھی موجود تھے ،جبکہ جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان، مولانا طلحہ رحمانی سمیت دیگر علماء نے مولانا فرحان نعیم سے ملاقات کی اور تعزیت کی ۔اس موقع پر مولانا فرحان نعیم گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حضرت والدکی شخصیت عالمی تھی ان کے نماز جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت ان کی کامیابی کی دلیل ہے،میں اور میرا پورا خاندان ان تمام اکابر علماء اور طلبہ ، اساتذہ عوام الناس کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم سے دکھ کی گھڑی میں تعزیت کی اور ہمارے غم میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پرجامعہ کے ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے خصوصی دعا کرائی۔