ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پریز اختر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا

Meeting

Meeting

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پریز اختر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او میاں مظہر حیات، ڈی او پاپولیشن بابر ظہر،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ڈی ای او سید مظہر ،قاری عبد الباسط ،ضمیر منہاس اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنررائو پریز اختر نے بتایا ہے کہ17,18,،19کو تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے مل کر کام کریں گے ،انکا کہنا تھا کہ 20جولائی کو فالو اپ مہم بھی چلائی جایئگی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو مل کرکام کرنے کی ہدایات دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور محکمہ صحت کی تشکیل کی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام انسداد پولیو مہم کے بارے مساجد میں اعلان کر تے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کریں، پولیو کا خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور والدین ہرقیمت پر انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پریز اختر نے مزید ہدایات دی کہ موجوہ کورونا وائرس کے پیش نظر گھر گھر جانے والی ٹیم دو افراد پر مشتمل ہوگیاور بچوں میں سماجی فاصلے کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور حکومت کی طرف سے ایس او پیز اور جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔ضلع  بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر  188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے۔