کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1140 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، دوسری جانب سونا مزید 750 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔
ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1140 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ 37 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ جس کے باعث حصص کی مالیت 238 ارب روپے بڑھ گئی۔
اُدھر کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے اضافے سے 167 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے اضافے سے 167 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 650 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 643 روپے اضافے سے 94 ہزار 7 روپے پر فروخت ہوا۔