ترکی، کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان بحق

Turkey - Coronavirus

Turkey – Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 5 دنوں سے ایک ہزار سے کم ہے۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 17مریض جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 475 تک ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں 40 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 918 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ایک دن میں 1 ہزار 179 مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعدا2 لاکھ 1ہزار 13 ہو گئی۔