کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام صوبائی حکومت کی جانب سے بیروزگاری ، مہنگائی ، غذائی قلت اور ملاوٹ کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام کو معیاری خوراک ، ادویات، علاج او ر تعلیم کی فراہمی کے لیئے موجودہ حالات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صوبے کی عوام کو کچھ نہیں دیا، سندھ کے وہ علاقے یا حلقے جہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار جیتے ہیں وہاں کے لوگوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، سندھ حکومت صوبے کی عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، گزشتہ بارہ سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کوئی ایک بھی شہر ایسا نہیں ہے صوبہ سندھ کا جس میں عوام سکون کی زندگی جی رہے ہوں ، ہر شہر میں مسائل ہیں۔
سندھ حکومت کی کرپشن کی نئی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں سندھ سمیت پورے پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لٹیروں سے تنگ آ چکی ہے ، ان لوگوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، سندھ میں زرعی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہے جنہوں نے صوبہ سندھ کے زمینداروں اور کسانوں کا حق کھایا ، سندھ میں کرپشن کا پہیہ سب سے زیادہ تیز ہے پورے ملک میں سب سے زیادہ کرپشن صوبہ سندھ میں ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرپشن کنگ ہیں کوئی ایسا محکمہ نہیں ہے سندھ میں جہاں کرپشن نے اپنے پنجے نہ گاڑھے ہوئے ہوں سندھ حکومت کے تمام وزراء کرپٹ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانیں بہت جلد ختم ہوں گی اور عوام کا پیسہ لوٹنے والے انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔