اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5787 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 271887 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2113، سندھ میں 2110 اور خیبر پختونخوا میں 1170 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 370 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 268 کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد55 کیسز، گلگت مزید 24 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب پنجاب سے آج کورونا کے 268 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91691 اور ہلاکتیں 2113 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 81241 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14821 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12139 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 24 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1942 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1548 ہے۔
آزاد کشمیر آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2012 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1409 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سندھ میں جمعے کو کورونا کے باعث مزید 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2110 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 917 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 116800 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 103491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان بلوچستان میں جمعے کو کورونا کے صرف 27 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11550 ہوگئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9899 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس کے باعث مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1170 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 173 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 33071 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک صوبے میں 26869 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔