ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ہندوستان میں کووڈ۔19 سے جانی نقصان 31 ہزار 425 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
جانی نقصان 146 کے اضافے کے ساتھ 13 ہزار 192 ہونے والے روس میں مزید 5 ہزار 871 افراد کا ٹیسٹ مثبت آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 7 ہزار ہو گئی ہے۔
15 ہزار 484 افراد کے موت کے منہ میں جانے والے ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 839 ہو گئی۔ صدر ایران کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ہم اس وقت کورونا کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔
جنوبی افریقہ میں ایک دن میں مزید اڑھائی سو افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں تو 14 ہزار نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔
چین میں کل 34 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں میں مزید 113 افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔