ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کو ٹھوکر لگانے ، گھٹنے ٹیکنے کی توقع رکھنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی ہوئی ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں قصرِ واحدالدین سے آماسیہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کیا۔
خشکی سے، سمندر سے، فضا سے ہماری قوم مملکت اور دوستوں کے حقوق و مفادات کا دفاع کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ترکی کو نشانہ بنائے جانے والے ہر حملے اور چال کے بعد اس کو کمزور بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے، طاقتور اور عظیم ترکی پر مبنی ہمارا نقطہ نظر اب آہستہ آہستہ ہماری ہڈیوں تک سرایت کرنے لگا ہے ہم اس کا ثمر حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کے اقدامات کے برخلاف با آواز اعتراضات کرنے والوں کی ناکامی کا سبب ترکی کی ہر شعبے میں طاقت اور اس کا اٹل مؤقف ہے۔ہماری کسی کی سر زمین، قدرتی وسائل پر نظریں نہیں تا ہم اپنے مفادات کی جانب کسی کو ہاتھ بڑھانے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ہم با اخلاق ہر تجویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور جو کوئی جبر سے کام لیتا ہے ہم اس کا جواب میدان ِ جنگ میں دیتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم اس سے بھی زیادہ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
حالیہ ایام میں واہ ویلا مچانے والے ممالک کا ہدف آیا صوفیہ یا پھر مشرقی بحیرہ روم نہیں بلکہ دراصل ترک قوم اور مسلم جغرافیہ ہونے سے بخوبی آگاہ ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ اس حقیقت کا اب ہر کس نے احساس کرنا شروع کر دیا ہے۔