اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے عظیم سپوت اور پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا آج 72واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا جنگِ کشمیر 1948 کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی کو قوم زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ناقابل تسخیر جرات ہمیشہ بہادری کا استعارہ رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کیپٹن محمد سرور شہید کی وطن سے غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر اور وطن کے لیے ان کے سینے پر لگی ہر گولی دفاع وطن کے عزم کو جلا بخشتی ہے۔