راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پارسے پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گیا۔
چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔