ایران (اصل میڈیا ڈیسک) مشہد شہر میں جانی نقصان اور واقعات میں ضافے کے باعث پارکوں اور باغات کو عوام کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا ایران اور بھارت میں کورونا کے زور میں کمی کا تا حال مشاہدہ نہیں ہو سکا وائرس سے 36 ہزار 583 افراد کے ہلاک ہونے والے ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے ابتک 17 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تو3 لاکھ 7 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔ مشہد شہر میں جانی نقصان اور واقعات میں ضافے کے باعث پارکوں اور باغات کو عوام کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری تک سخت خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد جاری رہے گا اور ان پر کار بند نہ ہونے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ محرم کی تقریبات کو بھی حفظان صحت کے اقدامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منعقد کیا جائیگا۔
14 ہزار 58 جانی نقصان کے حامل روس میں ابتک 8 لاکھ 46 ہزار افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔
عراق میں 4 ہزار 71 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو یہاں پر 1 لاکھ 24 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
اسرائیل میں کووڈ۔19 سے 512 افراد ہلاک جبکہ 71 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔
چین کل 45 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
301 افراد کے ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا میں 31 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
خطہ افریقہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک جنوبی افریقہ میں ابتک ساڑھے8 ہزار افراد وائرس سے شکست کھا چکے ہیں تو مصر میں یہ تعداد 5 ہزار کے قریب ہے۔