بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

Balochistan Lockdown

Balochistan Lockdown

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جب کہ جمعہ کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینکس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی ہے جس کے باعث اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب تک صوبہ بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11774 ہے جب کہ اموات کی تعداد 136 ہے۔