گجرات (پریس ریلیز) نیک آباد شریف میں نماز عید الاضحی کا بہت بڑا اجتماع۔ ہزاروں افراد تکبیرات تشریق پڑھتے ہوئے شریک ہوئے۔ فضا ”اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد” سے گونجتی رہی۔ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحی کے فضائل ومسائل اور فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے۔ رسول اللہ ۖکو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے۔
عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کا خیال رکھنے والے خوش نصب ہیں۔ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے عید الاضحی کے موقع پر حاضرین کو عید کی مبارک باد دی اور امت مسلمہ،اور خصوصا وطن عزیز پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ نیک آباد شریف میں نماز عید الاضحی کی امامت پیر عثمان افضل قادری نے کی۔ عید الاضحی کے موقع پر نیک آباد شریف میں سینکڑوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ جبکہ پیر صاحبان مہمانوں سے عید ملتے رہے۔