اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5999 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280461 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2153، سندھ میں 2226 اور خیبر پختونخوا میں 1208 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 399 مریض اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 139 کیسز، 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 19 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت 18 کیسز ، آزاد کشمیر 4 کیسز اور سندھ سے 219 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پنجاب پنجاب سے آج کورونا کے 139 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93336 اور ہلاکتیں 2153 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 82575 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ سندھ سے آج کورونا کے مزید 219 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2226 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 121705 ہے۔
صوبے میں اب تک 111249 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15095 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12678 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک 1731 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 18 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2198 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1801 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان بلوچستان میں پیر کو کورونا کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11777 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10213 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا پیر کے روز خیبر پختونخوا میں 30 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعدوہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34253 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1202 ہے۔
کے پی میں اب تک 29150 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔