وزیر اعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

Usman Buzdar

Usman Buzdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کر لیا۔

نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتے ہوئے 12 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔