اسلام آباد گجرات (پریس ریلیز) ممتاز روحانی پیشواء و سجادہ نشین گولڑہ شریف حضرت پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی رحمة اللہ علیہ کے وصال سے امت ایک عظیم دینی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ حضرت پیر صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ آپ عالم اسلام کا عظیم سرمایہ اور فیضان مشائخ گولڑہ شریف کا مظہر تھے۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری اور پیر حسنین افضل قادری نے درگاہ عالیہ گولڑہ شریف میں انکے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العالمین حضرت پیر صاحب قدس سرہ العزیز کے درجات کو بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کا فیضان جاری وساری رہے۔ انہوں نے پیر صاحبان گولڑہ شریف سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العالمین تمام اہلخانہ ومتعلقین ومریدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پیر عثمان افضل قادری، پیر حسنین افضل قادری نے تاجدار گولڑہ شریف شیخ المشائخ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی اور آپ کے صاحبزادگان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔