خیبرپختونخوا میں سیاحت کیلئے ایس او پیز جاری

Khyber Pakhtunkhwa Tourism

Khyber Pakhtunkhwa Tourism

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے سیاحت، ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

دستاویز کے مطابق تمام سیاحتی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کی جائے گی اور سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کا تمام انٹری پوائنٹس پر بخار چیک کیا جائے گا جب کہ ہوٹل انتظامیہ کو تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی ہو گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کو فیس ماسک اور سینیٹایز ر لازمی رکھنا ہوگا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، ہوٹل میں گیدرنگ کی بجائے ہوٹل کے باہر گیدرنگ کی اجازت ہوگی۔

دستاویز کے مطابق کورونا وائرس کے شبے یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاح کو جلد ہی قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنا ہوگا جس کے بعد بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق جگہ جگہ بینرز اور کورونا سے آگاہی کے پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے جس میں سماجی فاصلہ،صابن سے باربار ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور رش کو کم سے کم رکھنا ہوگا۔

ان تمام ایس او پیز کے ساتھ سیاحوں کے ہوٹلز اور ریسٹورینٹس آنے اور جانے کے اوقات مقرر کیے جائیں گے، ہوٹلوں میں کمروں کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا اور ہوٹلز، ریسٹورینٹس کے عملے کو کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہننا ہوگی۔

دستاویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوز ایس او پیز پر عمل اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔