اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا کہ ہے کہ خفیہ ادارے ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہن نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں قطر کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
چینل 11 کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موساد کے سربراہ نے قطری عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قطری فنڈز کو غزہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
ٹی وی چینل نے اشارہ کیا کہ تل ابیب اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دوحا آنے والے مہینوں یعنی اگست کے بعد غزہ کو رقوم کی منتقلی جاری رکھے گا۔
گذشتہ فروری میں سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور ایک اعلی درجے کے فوجی کمانڈر کو قطر روانہ کیا ہے تاکہ وہ دوحا کو حماس کی حمایت جاری رکھنے کے لئے قائل کریں۔
ہفتے کے روز لیبرمین نے اسرائیلی ٹی وی کے چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ موساد کے سربراہ اور سدرن کمانڈ کے کمانڈر (اسرائیلی فوج کے جنرل ، ہرزلی ہالوی) نے نیتن یاہو کی ہدایت دو ہفتے قبل قطر کا دورہ کیا تھا اور 30 مارچ کے بعد قطر کو حماس کو فنڈز کی فراہمی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قطر نے 30 مارچ کو قطر والے فنڈز روکنے کا ارادہ کر لیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور اسرائیلی فوج میں جنوبی علاقے کی کمانڈر ہرزلی ہلیوی نے گذشتہ فروری میں دوحا کا خفیہ دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ 24 گھنٹے جاری رہا۔اس میں قطری شخصیات سے ملاقات کے ساتھ قطری انٹلیجنس کے سربراہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی گئی تھی۔ موساد کے سربراہ کا دوحا کا چھ ماہ میں دوسرا دورہ ہے۔