بیروت (اصل میڈیا ڈیسک) لبنانی دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے رونما ہونے والے شدت کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 177 تک ہو گئی ہے۔
لبنان وزیرِ صحت حماد حسن نے ایک مقامی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ بیروت بندر گاہ پر ہولناک دھماکے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 177 تک جا پہنچی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے دوران لاپتہ ہونے والے تیس افراد کا تا حال کھوج نہیں لگایا جا سکا گیا، لہذا ہلاکتوں کی تعداد کے 200 تک بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔