اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاتی فوج نے ایل او سی پر دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون زخمی بھی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ کورون وبا کے باوجود بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک بلااشتعال فائرنگ میں کئی فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔