لاہور (پ ر) پی ٹی آئی آزاد کشمیر لاہور کے زیر اہتمام بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا بھارت کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیاگیالاہور پریس کلب کے باہرفاروق آزاد کی قیادت میں مظاہرے میں غلام محی الدین دیوان ،جاوید ڈار ،راجہ امجد راٹھور ،عرفان عباسی ،اصغر ڈار ،شانی بٹ ،کاشف کاشمیری ،غلام قادر بٹ اورغلام نبی خان شگری سمیت بھاری تعداد میں کشمیری رہنماﺅں نے شرکت کی اس موقعہ پر فاروق آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسے غاصب اور جارح ملک کو یوم آزادی منانا زیب نہیں دیتا جس نے سات دہائیوں سے کشمیریوں کو خون میں نہلا رکھا ہے۔
ہندوستانی حکمران نریندر مودی کی شکل میں بھیڑیے ہیں جو انتہائی پسندی کو فروغ دے کر خطہ کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ، مقبوضہ جموں کشمیر کی عوام آج بھی بھارت کی غلامی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور آخری بھارتی فوجی کے انخلاءتک جدوجہد جاری رکھیںگے۔ بھارت انتہاءپسند دہشتگرد ملک ہے جو یوم آزادی منا رہا ہے جس کیخلاف پوری کشمیری عوام یوم سیاہ منا کر صدائے احتجاج بلند کررہی ہے اور دنیا پر واضح کررہی ہے کہ وہ دہشتگرد ملک بھارت کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ، سات دہائیوں سے کشمیری عوام خون میں لت پت ہیں دنیا کو اب اس پر نوٹس لینا ہی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے بھارت سے آزادی کیلئے بے بہاقربانیاں پیش کی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔