بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہمارے ملک میں فیس بک اور واٹس ایپ کو کنٹرول کررہے ہیں۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ فیس پر فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے افواہیں اور اشتعال انگیزی پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کی تصاویر بھی منسلک کی ہیں اور کہا ہے کہ بالآخر امریکی میڈیا فیس بک کے حوالے سے سچ سامنے لے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فیس بک مودی سرکار کے حق میں جانب دار ہے، وال اسٹریٹ جرنل
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی جریدے وال اسٹریڈ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں فیس بک کے پالیسی سازوں میں موجود مودی کی حامی انکھی داس بی جے پی کے رہنماؤں کی نفرت انگیز پوسٹوں کے خلاف کارروائی کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتی ہیں۔