یہ وقت لڑنے جھگڑنے کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔ حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : لیاری کے میدانوں کو کھیلوں سے آباد کرنے کا مشن “ہرا بھرالیاری” کے نام سے حسین لاکھانی ٹرسٹ کی انتظامیہ نے کام شروع کردیا،لیاری میں گلبائی محمڈن فٹبال گراونڈ میں پہلے مرحلے میں گراءونڈ کی زمین کو ہموار کرنے وہاں شجرکاری اور گراسنگ کرنے کے لیے رینوویشن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں سربراہ بیت المال سندھ ورہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی ،معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ پی ٹی آئی اسپورٹس کلچرونگ کے صدرشاہ زمان عالم،حمیراملک نے شرکت کرنے کے ساتھ لیاری کے میدانوں کو کھیلوں سے آباد کرنے کے لیے اپنے خصوصی تعاون کایقین دلایا، معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی ،حنیدلاکھانی اور دیگر رہنماءوں نے ایک ایک پودا اپنے ہاتھوں سے لگایا۔

جبکہ حسین لاکھانی ٹرسٹ کے سینکڑوں رضاکاروں نے اس موقع پر گراونڈ کے اطراف شجر کاری اور گراسنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لیا، عقیل کریم ڈھیڈی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کو اس وقت عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ایسے حکمران ملک کو بہت کم ملے ہیں ،ہ میں ایسی ایماندار قیادت کی قدرکرنی چاہیے ، میں سمجھتاہوں کہ ہر ایک کو اپنے اپنے علاقوں کو دیکھنا ہوگا ان کو اتنا کام نظر آئیگا کہ آپس میں لڑنے کی فرصت بھی نہیں ملے گی،عقیل کریم ڈھیڈی نے حسین لاکھانی ٹرسٹ کی کاوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لیاری کو ہھرا بھرا کرنے کا مشن ایک بہت بڑی نیکی ہے یہاں کے لوگ بدحالی کی زندگیاں بسر کررہے ہیں یہاں کے نوجوان بہت باصلاحیت ہے امید ہے کہ حسین لاکھانی ٹرسٹ اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوگی میڈیا اورتقریب سے خطاب میں سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ یہ وقت لڑنے جھگڑنے کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے ہ میں ایک ساتھ ملکر شہرقائد کی عوام کو محبت کا پیغام دینا ہوگا ہ میں اپنی گلی محلوں اور علاقوں میں کراچی کے لیے کام کرنا ہے ہر آدمی اپنی حیثیت اورسطح پر رہتے ہوئے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائے گا تو لیاری ہی نہیں بلکہ پوراکراچی ہی ہھرا بھرا ہوجائے گا۔