ایردوان جیسے شطرنج کے کھلاڑی کے سامنے بائڈن ذہنی مریض کی حیثیت رکھتے ہیں: ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان جیسے شطرنج کے عالمی سطح کے کھلاڑی غیر ملکی رہنماوں کی دنیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائڈن ذہنی معذور کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں ٹیلی فونک شرکت کی اور ایجنڈے سے متعلق موضوعات کا جائزہ لیا۔

ٹرمپ نے پورے پروگرام میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور اپنے رقیب بائڈن پر تنقید کی اور خارجہ پالیسی کے شعبے میں بھی ان کے بیانات کا سخت الفاظ میں جائزہ لیا۔

بائڈن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ” آپ بہت ذہین انسانوں کے ساتھ ٹکرا رہے ہیں۔ان ممالک کے سربراہ شطرنج کے عالمی کھلاڑیوں جیسے سربراہ ہیں۔ میں انہیں جانتا ہوں مثلاً ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ۔ ایسی صورتحال میں آپ بائڈن جیسے کسی امیدوار کو صدر منتخب نہیں کر سکتے کہ جو نچلی سطح سے نکل کر بولنے تک کا سلیقہ نہ رکھتا ہو”۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں یہاں تک کہ بعض صدور مجھ سے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کرواتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ صدر ایردوان میری بات کو اہمیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ جنوری میں نیویارک ٹائمز کے لئے ایک انٹرویو میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائڈن کے ترکی کے بارے میں ادا کردہ سخت الفاظ پر انقرہ کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔