ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت پاکستان نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز دینے کیلئے گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر 184 نامزد کر دیا ہے،ان ایوارڈز میں ستارہ قائداعظم ،ستارہ خدمت،تمغہ پاکستان،تمغہ شجاعت،تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔مذکورہ 184شخصیات کو آئندہ برس 23مارچ کو ان اعزازات سے نواز ا جائے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا سے امسال 41افراد نامزد ہوئے جو کسی فخر سے کم نہیں،پروفیسر اباسین یوسفزئی،عبدالماجد قریشی،مہ جبین قزلباش(مرحومہ)،احمدفراز (مرحوم)،فیاض خویشگی سرفہرست ہیں۔ان حضرات میں سب سے کم عمر تین ایوارڈ کے حقدار کہلائے جانے والے عبدالماجد قریشی ہیں جنہیں سماجی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیاگیا۔سول ایوارڈز کی کیٹگریز ذیل میںپیش خدمت ہیں۔
(نشان امتیاز) صادقین نقوی(پینٹنگ)،پروفیسر شاکر علی (پینٹنگ)،ظہور الحق مرحوم(پینٹنگ)،عابدہ پروین (گلوکاری)،ڈاکٹر جمیل جالبی ،محمد جمیل خان مرحوم( ادب)،احمد فراز مرحوم (ادب)۔
(ہلال امتیاز) پروفیسر انوار الحسن گیلانی(سائنس)،ڈاکٹر آصف محمود جاہ( پبلک سروس)
(ہلال قائداعظم) جیک ماہ (سروس ٹو پاکستان )
(ستارہ پاکستان ) جیونگ لی (سروس ٹو پاکستان )،سلمیٰ عطاء اللہ جان (سروس ٹو پاکستان )
(ستارہ شجاعت) جواد قمر ،صفیہ شہید،ہدایت اللہ،ملک سردارخان،ممتا زخان داوڑ،حیات اللہ خان داوڑہمراز،ملک محمد نیاز خان،سپاہی اختر خان،محمد نوید صادق،مہر محمد،یاسر منظور،شفقت اللہ ملک،پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا،پروفیسر حافظ مقصود احمد،ڈاکٹر بشیر احمد،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی،ڈاکٹر محمد آصف،ڈاکٹر شفقت اللہ،ڈاکٹر یونس چنا،ڈاکٹر ولایت علی گوپنگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید،ڈاکٹر منیر خان،ڈاکٹر اسامہ ریاض ،ملک اشدر،ڈاکٹر اخلاق۔