سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

 Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا جب کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ سونا رکھنے والے 20 ممالک: پاکستان کے پاس کتنے ذخائر ہیں؟

10 گرام سونےکی قدر 1972 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دو ہزار 881 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر کمی کے بعد 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس آج 29 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 154 پر بند ہو ا۔

شیئرز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 58 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 457 ارب روپے ہوگئی۔