ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کرونا وائرس سے ملک میں اموات کی تعداد 20،000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری طرف حکام نے ایران میں خزاں کے دوران کرونا میں تیسری لہر کے پھیلنے کی وارننگ دی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں بدھ کے روز کرونا کی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1544 افراد کی کرونا سے موت واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ 2444 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ایران میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 20125 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 835 ہوچکی ہے۔ کرونا متاثرین میں 3868 مریضوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر 2،385 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 347،835 افراد ہو گئی ہے جبکہ اس نے 1066 افراد کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ منگل کو کرونا سے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 19،972 ہو گئی تھی۔