سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 10ڈالر بڑھ کر 1950ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیاہے جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 118500روپےاور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 101595روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1430روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 26روپے بڑھکر 1226روپے ہوگئی۔