واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی رجیم کے سنگین جرائم کا نوٹس لے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔
ایک بیان میں مریکی وزیر خارجہ نے ترکی اور یونان پر مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود اور زیرآب گیس کے وسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونان اور ترکی کے درمیان تناو سے خطے میں مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ انقرہ اور ایتھنز تناؤ کو کم کریں اور مشرقی بحیرہ روم میں موجودہ تنازعات پر سفارتی مذاکرات شروع کریں۔ خطے میں فوجی تناؤ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت کو اس کے جرائم کا قصور وار ٹھہرائے اور ایرانی رجیم کے جرائم کا محاسبہ کرے۔
قبل ازیں بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کو جنگی جرائم کے الزامات عاید کرنے اور جرائم کی تحقیقات کا اعلان کرنے پر عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر ،فتوؤ بینسودا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر وہ فرد یا ادارہ جو آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کو مالی امداد فراہم کرے گا اس پر پابندی عاید کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ عالمی فوج داری عدالت امریکی شہریوں کے درپے ہو گئی ہے۔