کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر پر مظاہرہ کرنے والے والوں خلاف مقدمہ درج کرنے پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر نہیں درج کی جانی چاہیے تھی۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی پریشانی کے عالم میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آئے تھے اور سمجھتے ہیں کہ احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر نہیں درج کی جانی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی صورتحال پر فرسٹریشن کا شکار تھے، اس صورتحال کا شکار ہو کر آنے والوں پر مقدمہ درج نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔