اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 424 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 424 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 اور مجموعی اموات کی تعداد 6328 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 761 ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 925 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار827، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 983، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار340 ، بلوچستان میں تعداد 12935 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15689، آزاد جموں و کشمیر2305، گلگت میں 2935 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 26 لاکھ 84 ہزار 252 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ملک بھرکے اسپتالوں میں 90 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار054 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔
پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔