کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو پوری پاکستانی قوم یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے ان قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، اس دن کا منانے کا مقصد پاکستان کی دفاعی و عسکری قوت کو مضبوط بنانے کا عزم بھی ہے تا کہ آنے والے مشکل دور اور جنگی صورتحال میں دشمن کے ممکنہ حملے سے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ محب وطن قو میں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ، پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان عظیم ماءوں کو جنہوں نے چٹان جیسے حوصلے کے حامل نوجوانوں کو جنم دیا جو آج ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ، ہ میں فخر ہے کہ اس جنگ میں جو عظیم مثالیں ہمارے بہادر جوانوں نے قائم کیں دہ دنیا کے لیئے اور نئی آنے والی نسلوں کے لیئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ قدرت نے ایک بہادر فوج اس ملک کو دی ہے اور ملک کا دفاع بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے جو دشمن کو دھول چٹانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستانی فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کی اور آج پوری قوم بے فکر ہو کر اپنے گھروں میں سوتی ہے کیونکہ پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری فوج ہماری حفاظت کے لیئے جاگ رہی ہے بھار ہمار ا ازلی دشمن ہے اورکسی بھی لحاظ سے اس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاک بھارت تنازعہ کی اہم ترین وجہ کشمیر ہے ، کشمیر پر ظلم ڈھانے والا بھارت یہ بھول گیا کہ آزادی کے طلبگار کشمیریوں کی کتنی نسلیں ظلم کا شکار ہو کر ختم ہو گئی ہیں لیکن کشمیریوں کی تحریک آزادی کمزور نہیں ہوئی کیونکہ وہ حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اپنے یوم دفاع کے موقع پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔