٦ یوم دفاع اور ٧ یوم ختم نبوتۖ

Pakistan Defense Day 6 September

Pakistan Defense Day 6 September

تحریر : میر افسر امان

٦ ستمبر ١٩٦٥ء کی صبح کو جب بھارت نے پاکستان پر زمینی حملہ کیا۔ تو پاکستانی فوج نے اس حملے کو پسپاہ کر دیا۔ لاہور کے لوگوں نے اپنی فضا ئوںمیں بھارتی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کٹتے دیکھا۔سیالکوٹ محاذ پر ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ بھارتی ٹینکوں کے سامنے پاکستانی فوج کے نوجوانوں نے لیٹ بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا۔بھارتی تباہی کو دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے تکبر سے بیان دیا تھا کہ کل لاہور کے جمخانے میں شراب کی محفل سجائیں گے۔ ایوب خان نے اس تکبر کے جواب میں کلمہ لا الہ الااللہ پڑھ کر مشرک بھارت کو للکارہ تھا۔ کہ تم نے کس قوم سے پنگا لیا ہے۔ لاہور کی محاذ پر،سیالکوٹ کے محاذ پر، سمندری محاذ پر اور فضائی محاز پر بھارت نے شکست کھائی تھی۔کھیم کرن،جھم جوڑیاں پر بری فوج نے قبضہ کیا۔ بھارتی فضائوں میں ایم ایم عالم پاکستانی فضائی فوج کے جوان کا راج تھا۔ ای منٹ میں پاجچ بارتی طیارے تباہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔سمندر ی محاذ پر پاکستان کی بحری فوج نے بھارت کے بحری اڈا” دوارکا” کو تباہ کیا۔ اسی فتح کی یاد میں پاکستانی قوم ٦ ستمبر کو مناتی ہے۔سترہ روزہ پاک بھارت جنگ کے بعد تاشقند جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ لال بہادر شاستری بھارتی وزیر اعظم نے بھارت کی شکست کے غم میں وفات پائی۔اب بھارت نمک خوار پاکستانی سیکو لر صحافی اس فتح کو شکست لکھتے ہیں۔شرم! مگر ان کو نہیں آتی!

اب بھی بھارت میں نازی اور ہٹلر کی قومی برتری کی سوچ رکھنے والا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا دہشت گرد، ایس ایس دہشت گرد تنظیم کا بنیادی رکن، بھارتی وزیر اعظم نریدرا مودی ہے۔ ان نے بھارتی قوم کو ہندتوا کے نام پر پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے پر تیار کیا ہوا ۔ پاکستان کے علاقہ بالا کوٹ پر فضائی حملہ بھی کیا۔ کہا کہ ٣٥٠ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مگر جب پاکستانی اوربین لاقومی میڈیا بالاکوٹ گیا اور دنیا کے سامنے رپورٹ پیش کی۔ کہابھارت سفید جھوٹ بول رہا ہے۔ بالا کوٹ میں کوئی دہشت گردی کا ٹرینیگ کیمپ نہیں تھا۔نہ ہی وہاںکوئی عمارتیں ہیں جو تباہ ہوئی ہوں۔ہاں! وہاں ایک گھڑے میں مرا ہوا کوّا دیکھا گیا ۔ کچھ چھیڑ کے درخت تباہ شدہ تھے۔

بھارت کے پیسے پر پلنے والے قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کے مخالف، پاکستان کے کچھ سیکولر اور لبرل صحافی اور سیاست دان، ١٩٦٥ء کی پاکستانی فتح کو بھی جھوٹ کے سہارے پاکستان کی شکست قرار دیتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے یہ قائد اعظم کو سیکولر ثابت کرنے کی ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہتے ہیں۔مگر پاکستان میں قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کے سچے محافظ اور قائد اعظم کے شیدائی موجود ہیں۔جنہوں نے پہلے پاکستان کی سیاست، تعلیم اور مزدور فلیڈ سے کیمونسٹوں کاصفایا کیا تھا۔ کیمونزم سے توبہ تیب ہو کر اب یہ سیکولر اور لبرل بن گئے ہیں۔ یہ قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کی مخالفت پر کمر بستہ ہیں۔ ان شاء اللہ! اب بھی دلیل کی بنیاد پر پاکستانی سیاست سے ان سیکولروں اور لبرلوں کا بھی صفایا کر دیں گے

اب آتے ہیں یوم ختم بنوت کی طرف۔ پوری دنیا میں ٧ ستمبر کو مسلمان یوم ختم نبوتۖ مناتے ہیں۔۔ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم پاکستان کے دور میں قادیانیوں کو پارلیمنٹ نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔مسلمانوں کے اندر ایک شخص کاذب، مرزاغلام احمد نے انگریزوں کی اشیر آباد پر جھوٹی نبوت کا دعوی کیا۔ دنیا کے پونے دو ارب مسلمانوں کو کافر قرار دیا۔ اپنے چند لاکھ پیروکاروں کو مسلمان کہا۔ جو اس کی بنوت نہ مانے ان کو رنڈی کی اولاد نہ جانے کیا کچھ نہ کہا ہو۔ مسلمانوں کے سارے مقدس ناموں اور اسلامی شعار کو اپنالیے مخصوص کر لیا۔ مسلمانوں نے اس پر احتجاج کیا۔ عجیب ٹھگی ہے کہ ایک کاذب شخص نبوت کا دعوی کرے۔ مسلمانوںکے شعار پرڈٹائی اور ٹھگی سے قبضہ کر لے۔جرنل ضیاء الحق کے دور میں انہیں مسلمانوںکے شعار استعمال کرنے سے قانونی طور پر روک دیا گیا۔ اس دن سے قادیانی بنیادی حقوق کی رٹ لاگاتے ہیں۔ امریکا سمیت ساری صلیبی ان کی حمایت میں اُٹھ گھڑے ہوتے ہیں۔

پاکستان کی ہر حکومت پر دبائو ڈال کر ان قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان بننے سے پہلے اپنے مخصوس عزاہم کے لیے انگریز نے ملک کے اہم عہدوں پر ان کو تعینات کیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد بھی بیرو کریسی ، وزارت خارجہ،فضائی فوج کا سربراہ ، بحری فوج کا سربراہ اور بری فوج کا سیکنڈ ان کمانڈ کے عہدوں پر قادیانی تعینات تھے۔ نوے فی صد مسلمانوں کے ملک پاکستان کو قادیانی اسٹیٹ بنانے کی سازش پر عمل پیرا تھے۔ ان حالت میں٧ ستمبر ١٩٧٤ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ قادیانی پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔ اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت بھی نہیں مانتے۔ بلکہ سارے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں اور خودکو مسلمان مانتے ہیں، عجیب ٹھگی ہے ۔ کاذب مرز غلام احمد نے اپنی کتابوں میں انگریزوں کی تحریفوں کے پل باھندے ہیں۔

صلیبیوں نے ان کو بنایا تھا۔انہوں ہی نے قادیادنیوں کو پاکستان کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر تعینات کیا ہوا۔پاکستان حکمران کو قرضوں میں پھنسا کر قادیانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس لیے پاکستانیوں کو اپنے حکمرانوں کے ساتھ مل کر اس فتنہ کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اللہ پاکستان کو صلیبیوں کی سازشوں سے بچائے آمین۔

Mir Afsar Aman

Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان