امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 91 لاکھ 85 ہزارسے زیادہ افراد متاثر اور 9 لاکھ 28 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید336 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 520 ہو گئی ہے۔
میکسیکو میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 70 ہزار 821 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 351 افراد ہلاک ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 663 ہوگئی ہے۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 578 ہو گئی ہے۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 924 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں 6 افراد کی مزید ہلاکتوں سے یہ تعداد 30916 جبکہ متاثرین کی تعداد3 لاکھ81 ہزار94 ہو گئی، اٹلی میں 35610 اموات اور متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 753 جبکہ آسٹریلیا میں کورونا سے اب تک 817 اموات اور 26651 متاثر ہو چکے ہیں۔