کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 3روزہ ریفریز اینڈ کوچز کورس کا شاندار انعقاد ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے 50سے زائد مرد و خواتین ریفریز اور کوچز نے شرکت کی جبکہ ملک بھر سے رنگ بال فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کے ذمہ دران نے بڑی تعداد می شرکت کی ،شرکاء کورس نے بتا یا کہ کورس کا انعقاد رنگ بال فیڈریشن کی بہترین کاوش ہے کورس کے انعقاد سے کھیل سے متعلق مفید معلومات اور قوائد و جوابط سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملی کورس کے اختتام پر منعقدہ اختتامی تقریب میں کورس میں حصہ لینے والے شرکاء میں سرٹیفکٹس تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ لاہور کے ڈائریکٹر نصر اللہ رانا نے کہا کہ ریفریز اینڈ کوچز کورس کا انعقاد پاکستان رنگ بال فیڈریشن کی شاندار کاوش ہے ایسے تربیتی کورس کے انعقاد سے نہ صرف کھیل کو فروغ بلکہ قوائد و ضوابط سے بھی آگاہی حاصل ہوگی انہوںنے صدر محمد اجمل اور سیکریٹری جنرل رشید گل کو ان کی شاندار کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر صدر رنگ بال فیڈریشن محمد اجمل نے کہاکہ رنگ بال کھیل مختصر مدت میں پورے ملک میں فعال ہوچکا ہے تربیتی کورس کی کامیابی سے رنگ بال کھیل کے نئے ٹیکنیکلز کو متعارف کرانے میں مدد حاصل ہوگی ،سیکریٹری جنرل رشید گل نے ملک بھر سے ریفریز اور کوچز سمیت دیگر شرکاء کو کورس میں شرکت کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کورس کے ذریعے نوجوانوں کو رنگ بال کھیل سے جہاں مفید معلومات حاصل ہوگی وہیں نوجوان رنگ بال کھیل کی طرف راغب ہونگے۔