غم محبت دل کو بنجارہ کر دے گا اور تیرا پیار مجھ کو آوارہ کردے گا آج سسکتا ہے تو میری محبت کے لئے کل تو ہی محبت سے کنارہ کر دے گا یہ ضروری نہیں کوئی چودھویں کا چاند کرے دل کو گھائل تو کوئی چھوٹا ستارہ کر دے گا یوں الجھا نہ کرو اپنی حسین زلفوں سے یہ کام تو کوئی غم کا مارا کر دے گا میں الجھتا نہیں ساگر ان آنکھوں سے وہ ایک بار دیکھے گا اور ناکارہ کر دے گا