ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کورونا وائرس کی وبا سے کم سے کم سطح پر نقصان برداشت کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہے۔
ترک صدر نے استنبول میں شمالی مرمرا ہائی وے پر واقع گیبزے ازمیت بائی پاس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔
اس دوران ترکی کو ایک عالمی و علاقائی طاقت کی حیثیت دلانے کے زیر مقصد اٹھائے گئے اقدامات پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ترکی پر حالیہ 7 برسوں میں کیے گئے تابڑ توڑ حملے دراصل ہماری معیشت کو ہدف بنا رہے ہیں۔ہمیں وبا کا اسی دور میں سامنا کرنا پڑا، جس نے تمام تر ممالک میں تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ترکی ان تمام تر مشکلات کے باوجود وبا سے کم سے کم سطح پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہم نے اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے سال کی تیسری سہ ماہی میں پیداوار کو جاری رکھتے ہوئے عام وبا کے اثرات کے ایک اہم حصے کو اب ماضی میں چھوڑنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موزوں مالی پالیسیوں کی بدولت مکانات اور موٹر ساز صنعت میں ہم نے اوپر تلے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ آئندہ کے ایام میں روزگاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ اور انشااللہ تیسری سہہ مای میں ہر حلقے کو ممنون کرنے والی شرح نمو کو حاصل کر لیں گے۔
جناب ایردوان نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کے ترکی کے بارے میں جائزات کے بارے میں کہا کہ ترکی کو افریقہ اور جنوبی امریکہ کے دور دراز کے ممالک کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں رکھنے والوں کو بہترین جواب اپنی کامیابیو ں سے دیں گے۔