گزشتہ کئی برسوں سے ڈینگی بخار کی وباء نے وطن عزیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس خطرناک مرض سے سینکٹروں اموات واقع ہو چکی ہیں ایک طرف شعبہ صحت اس مرض میں علاج معالجہ کی ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ عوامی سطح پر محکمہ صحت و دیگر محلہ جات کے افسران کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر اس مرض سے بچاؤ کیلے جہدوجہد میں ہے ماہرین کے مطابق اس مرض کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسم خصوصاً کمر اور ٹانگوں میں درد اور شدید سر درد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مریض کو متلی اور قے کی شکایت ہوتی ہے، جسم پر سرخ نشان پڑ جاتے ہیں اور اس کے مسوڑھوں یا ناک سے خون بھی آ سکتا ہے۔بخار کے دوران ڈینگی کے مریض پر غنودگی طاری ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
ڈینگی کا وائرس خون کے بہاؤ اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے اور اس سے فشارِ خون یا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی متاثر ہو سکتی ہے ڈیپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی امراض کے خاتمے کے لیے کی جانیوالی کوشیشیں لائق تحسین کی مستعق ہیں حکومت پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں ضلع اٹک میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر نگرانی ہفتہ ڈینگی منایا گیا۔اس ضمن میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ہفتہ ڈینگی 7ستمبر سے 13ستمبر تک منایا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ایسے مقامات چیک کیے گئے جہاں ڈینگی لاروا ہونے کا شبہ تھا۔اس ہفتے کے دوران تمام محکموں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور اس وجہ سے ڈینگی لاروا تلف کرنے میں بھر پور مدد ملی۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ا ور ان کی ٹیم نے ہفتہ ڈینگی کے دوران تمام تحصیلوں کا دورہ اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس سال ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی کاوشوں کی وجہ سے ڈینگی کے بہت کم مریض ضلع اٹک میں رپورٹ ہوئے اور جن مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا ان کا بھر پور علاج جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ہفتے میں دو بار انسداد ڈینگی مہم سے متعلق اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں مہم سے متعلق اقدامات کا بھر پور جائزہ لیا جارہا ہے۔تمام محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ تیسری پارٹی کی مدد سے کارکردگی کاآڈٹ بھی کرایا جارہا ہے۔ہفتہ ڈینگی کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں ڈی سی اٹک نے کہا ہفتہ ڈینگی حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منایا جارہا ہے اور اس ہفتے میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کے لیے تمام سرکاری محکمے،نیم سرکاری اور نجی ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈینگی ایک خطرنا ک مرض ہے اور اس سے علاج صرف احتیاط کے ذریعے ممکن ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں تا کہ ڈینگی مچھر اور لاروا کی پیدائش ممکن نہ ہو۔انہوں نے کہا تمام محکموں نے ہفتہ ڈینگی کے دوران بھر پور آگاہی مہم چلائی جس سے عوام کو انسداد ڈینگی مہم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلوما ت حاصل ہوئی اور عوام اس خطرناک بیماری سے آگاہ ہوئے۔ڈی سی اٹک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کہ مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔
امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ان تدابیر کو اختیار کرنا ہی امراض کے خلاف موثر ہتھیار ہے