لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم قرار دے دیا گیا، پولیس کی تفتیشی ٹیمیں اور جدید ٹیکنالوجی بے سود رہی ، عوام سے ایک بار پھر ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد مانگ لی گئی۔
زیادتی کیس کو گیارہ روز گزر چکے۔ ملزم گرفتار نہ ہوسکا، پولیس کے اربوں روپے کے وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں مدد گار ثابت نہ ہو سکی، پولیس نے ملزم کی تصاویر آفیشل طور پر میڈیا کو جاری کر دی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کی گرفتاری میں مدد پر25لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی عوام سے مدد کیلئے سوشل میڈیا اکانٹ پر ملزم کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ہے۔