اقوام متحدہ (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا میں رواں سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد آئندہ سال کے اوائل میں قضیہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت حقیقی امن عمل میں شمولیت کے لیے عالمی سطح پر کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے۔ تاہم یہ کانفرنس امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد منعقد کی جائے۔
محمود عباس نے کہا کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کے مطالبے کا مقصد ارض فلسطین پر قابض اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کا خاتمہ اور فلسطینی قوم کو اس کی آزادی اور خود مختاری کی منزل تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن فارمولہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ڈیل کو نہ صرف ہم نے بلکہ پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے۔ یہ فارمولہ بین الاقوامی آئینی قراردادوں کے خلاف ہے۔