برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) عام وبا سے عالمی سطح پر جانی نقصان 9 لاکھ 88 ہزار 172 جبکہ متاثرین کی تعداد 32 ملین 4 لاکھ 39 ہزار تک ہو گئی ہے۔
وبا سے سب زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 538 جبکہ متاثرین کی تعداد
70 لاکھ 185 تک ہو گئی ہے۔
برازیل جو کہ وبا سے متاثرہ تیسرا ملک ہے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 831 افراد کے چل بسنے سے مجموعی جانی نقصان 1 لاکھ 39 ہزار 883 جبکہ 33 ہزار نئے مریضوں کے تعین سے مجموعی تعداد 46 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
میکسیکو میں ایک دن میں 490 اموات اور 5 ہزار 408 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 افراد جان کی بازی ہا ر گئے جس سے کل جانی نقصان 41 ہزار 902 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 ہزار 634 کے اضافے سے 4 لاکھ 17 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جو کہ ملک میں وائرس پھیلنے کے بعد سے یومیہ بلند ترین سطح ہے۔ حکومتی سائنسی مشیر نے 20ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ ملک میں کووڈ۔19 کے کیسسز ہر ہفتے 2 گنا ہوتے جا رہے ہین۔ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ماہ اکتوبر کے وسط تک یومیہ 50 ہزار کیسسز سامنے آ سکنے کا خطرہ پیدا ہو جائیگا۔
فرانس میں بھی وائرس کے پھیلاو میں تیزی آئی ہے جہاں پر کل 52 افراد موذی مرض سے شکست کھا گئے۔ ایک دن میں 16 ہزار 96 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں آئی سی یونٹس میں مریضوں کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اسپین میں ایک ہفتے میں 500 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ تو اس ملک میں بھی کل 10 ہزار 653 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔