ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اپنے سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ پر مضبوط ارادے اور پختہ یقین کے ساتھ عمل پیرا ہے۔
ترک صدر نے ’’پریویزے بحری فتح کی سالانہ یاد اور ترک بحریہ یوم‘‘ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ سال 1538 میں لڑی گئی بحری جنگ میں باربروس خیرا لدین پاشا کی زیر کمان عثمانی بحری بیڑے کی صلیبی فوجوں کے خلاف فتح ترک بحری تاریخ کی اہم ترین فتوحات میں سے ایک ہے۔ اس واقع نے ترک بحری قوتوں کی طاقت کا دنیا بھر کے سامنے واضح طور پر مظاہرہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ترک جہاز رانوں کی حاکمیت قائم ہونے والے سمندروں میں انہوں نے امن و انصاف کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہماری بحری افواج کو ورثے میں ملنے والی خصوصیات کو مزید تقویت دیتے ہوئے حاصل کرنے پر ہمیں فخر ہے۔
حالیہ ایام میں دنیا اور خاصکر مشرقی بحیرہ روم میں رونما ہونے والے واقعات نے ہر شعبے کی طرح بحری میدان میں بھی مزید طاقتور بننے کی ضرورت کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔
نیلے وطن کے دفاع کے کس قدر اہم ہونے کے شعور کے ساتھ ہم اپنے سمندری حقوق کا تحفط احسن طریقے سے کر رہے ہیں۔ ہم اسوقت دنیا بھر میں بحری جہازوں میں خود کفیل ہونے والے دس ممالک میں سے ایک ہیں اور ہم تواتر سے اس شعبے میں بہتر سے بہتر کی تلاش میں محو ہیں۔
میل گیم پروگرام کے تحت مقامی و قومی دفاعی صنعت کو محنت و لگن کے ساتھ مزید ترقی کی جانب لیجایا جائیگا۔ ہم بحیرہ ایجین سمیت مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ روم میں بھی اپنے حقوق، تعلق اور مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پالیسیوں پر اٹل رہیں گے۔