ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے ترکی میں خواتین پر تشدد کسی قسم برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ عالمی خواتین کانفرنس کے پچیسویں سال کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میِں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے حالیہ سالوں کے دوران خواتین کے سماجی کردار کو بڑھانے کےلیے اہم اور خاص اقدامات کیے ہیں،ایک مضبوط عورت مستحکم خاندان اور معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے جس کے تحت ہماری حکومت نے خواتین اور بچیوں کی تعلیم اور ان کےلیے روزگار کے موقع فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔
خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں اس کے سد باب کےلیے کثیر الطرفہ اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور باور رہے کہ ملک میں کسی بھی خاتون پر ظلم و تشدد اور اس کے حقوق اور وقار کو زد پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔