وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن کے مطابق سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور میدانوں کا آباد کیا جائیگا۔ سید امتیاز علی شاہ

SEC SPORTS VISIT

SEC SPORTS VISIT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر سید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور میدانوں کو آباد کیا جائیگا شہر میں مثالی کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور اسے آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے ھوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ) شاہ فیصل کالونی کے دورے پر کیا۔

اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،SHOکورنگی اور سومو ریسلنگ میں پاکستان کی پہچان شہزادہ سلیم اور دیگر موجود تھے سیکریٹری اسپورٹس نے کہاکہ صوبے میں ہاکی ،فٹ بال ،کرکٹ ،شوٹنگ بال ،باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوںنے بتا یا کہ انشا اللہ سندھ گیمز کا جلد انعقاد کیا جائیگا اور سندھ گیمز کے تحت پورے صوبے میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سندھ کے کھلاڑیوں کو بھر پور اپنے ٹیلنٹ کے جوہر دکھا نے کے مواقع فراہم کئے جائینگے اور انشا اللہ سندھ گیمز دھرتی مہران میں کھیلوں کے شعبوں میں مزید ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کو جدید بنا یا جائیگا اس میں کرکٹ فٹ بال اور شوٹنگ بال کورٹ کو مزید سہولتیں فراہم کئے جائینگے انہوںنے اسپورٹس آرگنائزرز سے کہاکہ وہ کمیونٹی کے باہمی تعاون سے کھیلوں کے میدانوں کو نہ صرف آباد بلکہ اس کی یکھ بھال اور تعمیر و ترقی میں بھی اپنا ہاتھ بٹا ئیں انہوںنے کہاکہ کمیونٹی کے باہمی تعاون سے ہی معاشرے میں بہتری لایا جاسکتی ہے عوام کھیلوں کے میدانوں کو اون کریں اور سرسبز صحت مند ماحول کو فروغ دیں۔